سڈنی (عکس آن لائن ) آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سڈنی میں نیو ائیر ٹیسٹ میچ خطرے سے دوچار ۔ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا اور اعلان کے مطابق آسٹریلیا پاکستان کا نیو ائیرٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شیڈول ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سڈنی میں آخری 7 میں سے 6 ٹیسٹ بارش سے متاثر ہوئے جب کہ چار ڈرا ہوئے ہیں۔ پاکستانی ٹیم دسمبر 2023 سے جنوری 2024 میں آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، بینو قادر ٹرافی کے لیے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان ٹیم دسمبر میں آسٹریلیا جائے گی۔