سپیکر قومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی کی ریلوے بھریتوں میں فراڈ اور رشوت کے الزام پر تحقیقات کےلئے انکوائری کی ہدایت

اسلام آباد(عکس آن لائن) قومی اسمبلی میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن سردار ریاض کی جانب سے پاکستان ریلوے میں نوکریوں میں بھریتوں کے دوران فراڈ اور ڈیڑھ لاکھ روپے رقم کے عوض نوکریوں کو فروخت کرنے کے الزام پر تحقیقات کے لئے انکوائری کی ہدایت کردی،سپیکر نے وزارت ریلوے، مذہبی امور، میری ٹائم افیئرز، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے آفیسرز کی اجلاس میں غیر حاضری پر سختی سے نوٹس لیا اور کہاکہ میں وارننگ دیتا ہوں کہ کو آفیسرز غیر حاضر ہوں گے ان کے خلاف رولنگ دوں گا اور ان کی اے سی آر کا حصہ بناں گا، سپیکر نے وزارت صحت کو ہدایت کی کہ کنگ حماد نرسنگ یونیورسٹی کی تعمیر کے منصوبہ پر جلد عمل کیا جائے اور ایوان کو رپورٹ پیش کی جائے،قومی اسمبلی کو آگاہ کیاگیا ہے کہ سی پیک کے تحت 160کلومیٹر کی رفتار سے مسافر گاڑیاں چلائی جائیں گی، سی پیک کے تحت بلٹ ٹرین کی کوئی تجویز نہیں ہے، گزشتہ دو سال کے دوران پیداوار کے لحاظ سے آٹوموبائلزکے 2-3 ویلرز کے 13 یونٹس بند ہوئے ہیں،

مکانات کی تعمیر کیلئے ٹینڈرز کا عمل شروع ہے، اس کے بعد قیمتوں کا تعین کیا جائے گا، کلاس فور کے وفاقی ملازمین کو گھر کی تعمیر کیلئے 50فیصد سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز ہے،50لاکھ گھر بننے جا رہے ہیں، گھروں کی تعمیر کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں، گزشتہ 5سال کے دوران وفاقی اور صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی جانب سے مختلف ادویات کے 229453نمونے ٹیسٹ کئے گئے اور کل 446 ادویات جعلی قرار پائیں، گزشتہ سال ملک میں 297814کاریں فروخت کی گئیں،15ماہ میں آٹو سیکٹر میں 6 نئے یونٹس مینوفیکچرنگ سٹارٹ کر رہے ہیں،13856نوکریاں آٹو مینوفیکچرنگ میں دیں گے ،سندھ حکومت نے کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی ادائیگی نہیں کی لیکن ان کو ویکسین فراہم کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر ہاسنگ طارق بشیر چیمہ، پارلیمانی سیکرٹری تجارت عالیہ حمزہ ملک، پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد، پارلیمانی سیکرٹری ریلوے فرخ حبیب و دیگر حکام نے ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔بدھ کو قومی اسمبلی کاا جلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں ہوا، تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ سے اجلاس کا آغاز کیا گیا،

سپیکر نے قومی اسمبلی میں وزارتوں کے سرکاری افسران کی حاضری کی فہرست طلب کی۔وزارت مکانات طارق بشیر چیمہ ایک سوال کے جواب میں نے آگاہ کیا کہ چیئرمین نیاپاکستان ہاو سنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غریب اور متوسط طبقے کو مالیاتی اداروں کے ذریعے رہن کے عوض قرض پر شرح سود کم کرکے 7 سے 9 فیصد کے درمیان متعین کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، کسی فرد کو رہن کے عوض قرض کی اقساط بینک کو واپس کرنے کے قابل بنانے کے لیے ماہانہ قسط اس فردکی جانب سے دیئے جانے والے ماہانہ کرائے یعنی 8 سے 10 ہزار ماہانہ کے قریب لانے کی تجویز ہے، پارلیمانی سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار عالیہ حمزہ ملک نے بتایا کہ گزشتہ دو سال کے دوران پیداوار کے لحاظ سے فور ویلرز آٹوموبائلز کا کوئی یونٹ بند نہیں ہوا جبکہ 2-3 ویلرز کے 13 یونٹس بند ہوئے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ وائلڈ پولیو وائرس کی تین اقسام میں سے ٹائپ 2 اور 3 پاکستان سمیت دنیا بھر سے خاتمہ کردیا گیا ہے،اس وقت ایک ہی ٹائپ یعنی وائلڈ پولیو وائرس کی ٹائپ 1 پاکستان اور افغانستان میں پھیل رہی ہے، حال ہی میں سامنے آنے والا کیس ویکسین ڈرائیور پولیو وائرس ٹائپ 2 ہے، 2019 میں پاکستان سے 12 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دنیا کے 18 ممالک سے اب تک پولیو کی اس قسم کے 250 کیسز رپورٹ ہوئے۔ طارق بشیر چیمہ نے بتایا کہ مکانات کی تعمیر کیلئے ٹینڈرز کا عمل شروع ہے، اس کے بعد قیمتوں کا تعین کیا جائے گا، کلاس فور کے وفاقی ملازمت کو گھر کی تعمیر کیلئے 50فیصد سبسڈی تجویز ہے،50لاکھ گھر بننے جا رہے ہیں، نیا پاکستان ہاسنگ اتھارٹی آزادانہ طور پر کام کر رہی ہے، شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، گھروں کی تعمیر کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ فیصل واوڈا کے سوالوں کے جواب نہیں آتے اور وہ اپنا کام کرنے کی بجائے بے جان چیزیں لے کر ٹی وی چینلز پر آتے ہیں۔

سپیکر نے کہا کہ ریلوے، مذہبی امور، میری ٹائم افیئرز، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے آفیسرز آج ایوان میں نہیں آئے، میں وارننگ دیتا ہوں ان کے خلاف رولنگ دوں گا اور اے سی آر کا حصہ بناں گا۔ ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ 2015 سے 2019تک وفاقی اور صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی جانب سے 229453نمونے ٹیسٹ کئے گئے اور کل 446اقسام کی ادویات جعلی نکلیں، جعلی ادویات میں ایمکوف کھانسی کا شربت، سیموڈرل، امروہائرون انجکشن، میگنیٹ، ڈی ایس سپنشن، کوئینوزین، کارڈول ٹیبلٹس، گلتران ٹیبلٹس اور کلورفینی رمین سیرپ جعلی قرار پائی۔

علی گوہر نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں ضاافے کے حوالے سے ایک وزیر پر کرپشن کے الزامات تھے، بتایا جائے اس کی انکوائری مکمل ہوئی کہ نہیں۔ عالیہ حمزہ نے آگاہ کیا کہ گزشتہ سال 297814کاریں فروخت کی گئیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ سی پیک کے تحت 160کلومیٹر کی رفتار سے مسافر گاڑیاں چلائی جائیں گی، سی پیک کے تحت بلٹ ٹرین کی کوئی تجویز نہیں ہے۔وزارت صحت نے آگاہ کیا کہ قومی ادارہ صحت چک شہزاد اسلام آباد الرجی ویکسین20مختلف مرکبات کی صورت میں تیار کر رہا ہے،20ہزار شیشیاں ماہانہ بنیادوں پر تیار کی جاتی ہیں۔ وزارت قومی تحفظ خوراک نے آگاہ کیا کہ گندم ذخیرہ کرنے کی استعداد549308ایم ایم ٹن ہے۔ عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ 13856نوکریاں آٹو مینوفیکچرنگ میں دیں گے،15ماہ میں 6یونٹس کی مینوفیکچرنگ سٹارٹ کر رہے ہیں، ہماری حکومت کو یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن 4.9ارب خسارہ میں ملی۔ سپیکر نے یوٹیلیٹی سٹوروں کو سامان فراہم کرنے والے ٹھیکیداروں کو واجبات کی عدم ادائیگی کی وجوہات کے حوالے سے سوال متعلقہ قائمہ کمیٹی کو ریفر کر دیا۔ ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ سندھ حکومت نے کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی ادائیگی نہیں کی لیکن ان کو ویکسین فراہم کر دی ہے۔

سپیکر نے وزارت صحت کو ہدایت کی کہ کنگ حماد نرسنگ یونیورسٹی کی تعمیر پر عملدرآد پر تشویش جائزہ ہے، منصوبہ پر جلد عمل کیا جائے اور ایوان کو رپورٹ پیش کی جائے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ ریلوے میں ہماری حکومت نے 10ہزار نوکریاں نکالی ہیں، ان پر بھرتیوں پر عمل جاری ہے، تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جا رہی ہیں، تمام تفصیلات ایوان میں پیش کریں گے، قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن سردار ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ریلوے میں 10ہزار نوکریوں کی بھرتیوں میں فراڈ ہوا ہے، ڈیڑھ لاکھ لے کر نوکریاں بیچی گئی ہیں، بیچی گئی نوکریوں کی فہرست موجود ہے۔ سپیکر نے کہا کہ معاملہ پر انکوائری کریں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ کوئی نوکری بیچی نہیں گئی، اگر کوئی آفیسر ملوث ہوا تو نوکری سے برخاست کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں