سپین کے وزیراعظم

سپین کے وزیراعظم کی اہلیہ میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق

میڈریڈ(عکس آن لائن)سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچز کی اہلیہ بیگونا گومز کے بھی کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ، وزیراعظم کے دفتر نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق گومز اور سانچز دونوں کی حالت بہتر ہے اور وہ صحت حکام کے تجویز کردہ حفاظتی اقدامات پر عمل کررہے ہیں۔

یہ خبریں تقریبا 3 گھنٹوں بعد اس وقت سامنے آئی جب سانچز نے پورے سپین میں اگلے پندرہ دنوں کے لئے ہنگامی حالت کے نفاذ کی منظوری دی، اس کے تحت تمام دکانیں( سوائے ضروری اشیا کے فروخت )کلبز ، ریسٹورنٹس ، سینماں ، سکولوں اور یونیورسٹیوں کو بند کردیا گیا ہے اور پوری آبادی پر آمددورفت کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ہسپانوی فوج کو متحرک کیا گیا ہے تاکہ کرونا وائر سے پھیلنے والی صورتحال سے نمٹا جاسکے اور ضروری سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے جبکہ انٹر سٹی ٹرینوں اور بسوں نے اپنی سروس 50 فیصد تک کم کردی ہے۔

دوسری جانب سپین میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد6ہزار 300 سے بڑھ گئی ہے۔سپین کے چند دیگر سیاسی رہنماں میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں مساوات کے وزیر ائرین مونٹیرو جو سپین کے نائب وزیراعظم پابلو ایگلیسئیس کی بیوی شامل ہیں جو ہفتے کے روز سانچز کے ساتھ کابینہ اجلاس میں شریک تھی۔ اس کے علاوہ علاقائی پالیسی اور عوامی امور کے وزیر کیرولینا ڈاریاس بھی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

انتہائی دائیں بازو کی جماعت ووکس کے رہنما سینتیاگو اباسکل اور ووکس کے سیکرٹری جرنل اور ارتیگا سمت کے بھی کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں