لاہور(عکس آن لائن)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے پاکستان میں ہالینڈ کی جانب سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میںجاری مالی سال میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 178.30فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی ۔انہوںنے کہا کہ ہالینڈ نے پاکستان میں امسال 31.8ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی انڈسٹریز کے قیام سے برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ روزگار کے وافر مواقع بھی دستیاب ہونگے جس سے بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی ۔ انہوںنے کہا کہ ملک بھر میں قائم سپیشل اکنامک زونز میں ٹیکسوں کی چھوٹ سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ سپیشل اکنامک زونز میں بنیادی سہولتوں کے ساتھ انٹرنیشنل سٹینڈرز کے انفراسٹرکچر سے نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ان سپیشل زونز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔انہوںنے کہا کہ صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کیلئے جائیں بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ ملک میں مہنگائی کی روک تھام ہو اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب
- ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے، چینی وزارت خا رجہ
- پیرو چین کی ترقی کے کامیاب تجربے سے سیکھے گا ،صدر پیرو
- چینی صدر غیر ملکی دورے مکمل کرنے کے بعد واپس بیجنگ پہنچ گئے