شورکوٹ (نمائندہ عکس آن لائن) سپر یم کور ٹ کے فیصلے بعد شورکوٹ میں تحلیل ہونے والی میونسپل کمٹیاں بھی بحال ہوگئیں میونسپل کمیٹی شورکوٹ میں سابق چیئر مین حاجی رفیق آڑھتی کے استعفیٰ کے بعد موجودہ صدر بار نعیم آفاق گڈو چیئر مین کے فرائض سر انجام دے رہے تھے اب سپر یم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر بار ایسوسی ایشن نعیم آفاق گڈ و دوبار ہ چیئر مین میونسپل کمیٹی بحال ہوگئے
اس موقع پر نعیم آفاق گڈ و ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پہلے بھی شہر کی تعمیرو ترقی کے لیے دن رات محنت کی اب بھی اپنے ساتھی کونسلروں کے ہمراہ شہر کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کر دار اداکروں گا علاقہ کے مسائل کا حل پہلے بھی میر ی اولین تر جیح تھی اب بھی شورکوٹ کے شہر یوں کے مسائل کے حل کے لیے صف اول پر کام کریں گے ۔