سٹیٹ بینک

سٹیٹ بینک کی قانونی ذرائع سے اپنے عطیات رجسٹرڈ خیراتی اداروں کو منتقل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (عکس آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شہریوں سے قانونی ذرائع سے اپنے عطیات رجسٹرڈ خیراتی اداروں کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔سٹیٹ بینک کے ترجمان نے بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹویٹرپرجاری پیغام میں شہریوں سے کہاہے کہ وہ رجسٹرڈ خیراتی اداروں کوعطیات بھیجتے وقت حفاظتی طرزعمل کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہاکہ شہری صرف بینکوں اورسٹیٹ بینک کی لائسنس یافتہ کمپنیوں کے ذریعہ اپنے عطیات بھیجیں، ہنڈی اورحوالہ کے ذریعہ رقوم کی ترسیل غیرقانونی اورقابل سزا جرم ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ممنوعہ تنظیموں اوراداروں کو عطیات نہ دی جائیں ، ان تنظیموں کی فہرست ویب سایٹ nacta.gov.pk پردستیاب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں