سڈنی(عکس آن لائن)آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین7ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے 27رنز درکار ہیں۔اس بات کے قوی امکان ہے کہ سٹیون سمتھ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں یہ سنگ میل عبور کر لیں گے ۔
اس وقت تیز ترین 7ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز سابق انگلش بلے باز ویلی ہیمنڈ کے پاس ہے۔ جنہوں نے 131اننگزوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ سمتھ نے 124اننگز میں 6973رنز بنارکھے ہیں اور اب ان کے پاس ہیمنڈ کا تیز ترین 7 ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔