سویابین

سویابین کی بہاریہ فصل کی کاشت وسط فروری تک مکمل کرنے کی صورت میں شاندار کراپ کاحصول ممکن

قصور ( عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکارو ں کو سویابین کی کاشت فروری کے رواں ہفتہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بروقت کاشت سے بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔ ترجمان محکمہ زراعت قصورنے اے پی پی کو بتایا کہ سویابین ایک نہایت منافع بخش فصل ہے جسے بطور سبزی اور دال استعمال کیاجاسکتاہے لیکن موجودہ دورمیں اس کی اہمیت تیلدار فصل کے طورپر بڑھتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سویابین کی بہاریہ فصل کی کاشت وسط فروری تک مکمل کرنے کی صورت میں شاندار کراپ کاحصول ممکن ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈ سٹاف سے معاونت حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فری ایگریکلچر ہیلپ لائن سے بھی اس سلسلہ میں مشاورت حاصل کی جاسکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں