انقلابی حکومت

سوڈان کا سعودی عرب کی جانب سے انقلابی حکومت کی تشکیل کا خیر مقدم

ریاض(عکس آن لائن)سعودی عرب نے سوڈان میں تشکیل پانے والی نئی حکومت کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیراعظم ڈاکٹر عبداللہ حمدوک کی سربراہی میں اعلان کردہ جمہوریہ سوڈان میں نئی حکومت کی پر سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے ایک ذمہ دار ذریعے کا کہنا تھا کہ برادر ملک سوڈان میں نئی حکومت کا قیام خوش آئند اور سوڈانی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی عکاسی کرتا ہے۔

سعودی عرب سوڈان میں نئی عبوری حکومت کا قیام مثبت پیش رفت اور سوڈان کے استحکام اور ترقی کا ذریعہ ثابت ہوگا۔وزیر اعظم نے ٹیلی ویژن پر نشر کی جانے والی ایک تقریر میں کہا کہ حکومت سازی کے اعلان میں تاخیر تمام طبقات کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے کی جانے والی ہمہ جہت کوششوں کا نتیجہ ہے تاہم اس میں تشویش کی کوئی بات نہیں۔انہوں نے مزید کہا ہم اپنی تاریخ میں ایک جمہوری سوڈان کے لئے ایک نیا مرحلہ شروع کر رہے ہیں۔

ہماری ترجیحات جنگ کو روکنا اور پائیدار امن قائم کرنا ہیں۔عبداللہ حمدوک کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے خود مختار کونسل کی مشاورت سے ایک منی کمیٹی تشکیل دے کر امن کے لئے عملی اقدامات شروع کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں