سونف کے پودے

سونف کے پودے ایک ہی وقت میں کاٹنے کی بجائے اس کے گچھوں کو علیحدہ علیحدہ کاٹنے کی کوشش کریں،محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن)ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصوراحمدنویدامجدنے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ سونف کے پودے ایک ہی وقت میں کاٹنے کی بجائے اس کے گچھوں کو علیحدہ علیحدہ کاٹنے کی کوشش کریں اور سونف کی کٹائی اس وقت شروع کی جائے جب سونف کا پودا قد پورا کرچکاہو اور گچھوں میں دانے زردی مائل ہوجائیں۔

انہوں نے بتایا کہ سونف کی کاشت پنجاب سمیت تقریبا پورے ملک میں کی جاتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سونف کا پودا جھاڑی نماہونے کے علاوہ تین سے پانچ فٹ تک اونچاہوتاہےسونف ایک انتہائی اکثیرچیز ہے جوآنکھوں کی بینائی قائم رکھنے سمیت دماغ کو طاقت بھی فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سونف کا تیل کھانے اور کھانا پکانے میں بھی استعمال ہوتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ مئی کے مہینہ میں سونف کے بیجوں کے گچھے پک کر تیار ہوجاتے ہیں اسلئے ان کی کٹائی میں احتیاط کاخاص خیال رکھناچاہئیے۔ انہوں نے بتایا کہ جوگچھے پہلے پک جائیں انہیں پہلے کاٹ لیاجائے اور بعد میں پکے ہوئے گچھوں کو بعدمیں ہی کاٹاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں