کراچی (عکس آن لائن)پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 201 روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 643 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر بڑھی ہے، یوں قیمت 2 ہزار 54 ڈالر تک پہنچ گئی۔
پاکستان میں سونے کی فی اونس عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 74 ڈالر ہے۔