کراچی (عکس آن لائن)پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی، فی تولہ نرخ 900 روپے کے مزید اضافے سے ایک لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر پہنچ گئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 900 روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 88 ہزار 600 روپے اور 10 گرام 772 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 61 ہزار 694 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج مارکیٹ میں 29 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 1862 ڈالر پر پہنچ گیا۔دوسری جانب چاندی کے دام عالمی اور مقامی مارکیٹ میں مستحکم رہے۔ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 2150 روپے فی تولہ ہے۔