سول جج پیرمحل

سول جج پیرمحل شہوار امین واہگہ کا زیرتعمیر بلڈنگ جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ

پیرمحل(نمائندہ عکس آن لائن )سول جج پیرمحل شہوار امین واہگہ نے صدر بار ایسوسی ایشن عابد چوہدری اور دیگر وکلاءامتثال چوہدری ،محمد آصف وغیرہ کے ہمراہ زیرتعمیر بلڈنگ جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر عابد چوہدری نے سول جج شہوار امین واہگہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میں بذات خود مذکورہ کمپلیکس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لے رہاہوں اور بہت جلد کمپلیکس کی تعمیر کو مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے بتایاکہ پیرمحل میں تعینات ججز کے رہائش گاہوں کی تعمیر کے منصوبہ پر بھی بہت جلد عمل درآمد شروع کردیا جائے گااو رساتھ وکلاءکالونی بھی تعمیر کی جائے گی ۔دورہ کے موقع پر شہوار امین واہگہ نے جاری تعمیراتی کاموں کی رفتارکو تسلی بخش قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں