سولر پینلز

سولر پینل کی قیمتوں میں زبردست کمی

لاہور(عکس آن لائن) بجلی کے بلوں کے ستائے عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ مارکیٹ میں سولر پینل کی قیمتوں میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

مارکیٹ میں 545 واٹ کا سولرپینل 70ہزار سے کم ہوکر 27ہزار پر آگیا ، 450واٹ کا سولرپینل 24ہزار اور 330واٹ کا سولرپینل 20ہزار میں فروخت ہونے لگا۔

تاجروں نے قیمتوں میں کمی کی وجہ ٹیکسز میں کمی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹ کھلنے اور ٹیکسز میں ریلیف کے باعث قیمتیں کم ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں