سولر پینلز انرجی

سولر پینلز انرجی میں پاکستان کا مستقبل ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سولر پینلز انرجی میں پاکستان کا مستقبل ہے، ایک نہیں 3 کمپنیاں پاکستان میں یونٹس لگانے پر تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چائنہ مشنری انجینئرنگ کارپوریشن کے حکام سے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان میں سولر پینلزمینوفیکچرنگ، بیٹری پرچلنے والی بسوں کا یونٹ لگانے پر اتفاق کیا گیا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سولر پینلز انرجی میں پاکستان کا مستقبل ہے، ایک نہیں 3 کمپنیاں پاکستان میں یونٹس لگانے پر تیار ہیں۔وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی نے کہا کہ کمپنیاں پاکستان کے اشتراک سے سولر پینلزمینوفیکچرنگ پرکام کریں گے، چین کی بس مینوفیکچررکمپنیوں کے حکام سے بھی رابطہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں