کراچی(عکس آن لائن) پاکستان شوبز کے اداکار محسن عباس حیدر کا ماننا ہے کہ سوشل میڈیا زندگیوں کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔حال ہی میں اداکار محسن عباس حیدر ایک نجی پروگرام میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔محسن عباس حیدر نے کہا کہ سوشل میڈیا جعلی ہے، یہ سب جھوٹ پر مبنی ہے، سوشل میڈیا نے بہت سے گھر اور زندگیاں تباہ کر دی ہیں کیونکہ لوگ ان کے جعلی پہلو دکھا رہے ہیں، انہوں نے خوبصورتی کے جعلی معیار بنا رکھے ہیں، وہ جعلی طرز زندگی کی تصویر کشی کر رہے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
محسن عباس نے کہا کہ لوگ ہمیشہ سوشل میڈیا پر اپنا پرفیکٹ پہلو دکھانے کی کوشش کرتے ہیں جس کا کوئی وجود بھی نہیں ہوتا، وہ اپنی خامیوں اور ناکامیوں کو نہیں دکھاتے، اگر وہ حقیقت کو سامنے لائیں گے تو ہم اس سے کچھ سیکھ سکیں گے لیکن ایسا نہیں ہوتا۔