سوشل میڈیا پر

سوشل میڈیا پر کوئی بات شیئر کرتے ہوئے اپنے الفاظ کا چناؤاحتیاط سے کریں،علی ظفر

اسلام آباد (عکس آن لائن) گلوکار علی ظفر نے صارفین کو نصیحت کردی۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے اور ہمیں اس کو بہت احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے اور خاص طور پر سوشل میڈیا پر کوئی بات شیئر کرتے ہوئے اپنے الفاظ کا چناؤ بہت سوچ بچار کے ساتھ کریں تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو اور نہ ہی کسی کی کردار کشی ہو۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا ہمارے معاشرے کی چند خواتین کی وجہ سے اصل زندگی میں ہراسگی کا شکار خواتین بری طرح متاثر ہورہی ہیں جو سراسر غلط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں