حرامانی

سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے بہت کچھ سیکھا ، حرامانی

لاہور(عکس آن لائن )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ سے میں نے سیکھا ہے کہ کچھ بھی بولنے سے پہلے سوچ لینا بہتر ہوتا ہے۔

غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سوشل میڈیا ٹرولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حرا کا کہنا تھا کہ بعض اوقات سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر میں خود بھی پریشان ہو جاتی ہوں لیکن میں مانتی ہوں کہ بولنے سے پہلے سوچنا چاہیے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

حرا مانی کا کہنا تھا کہ جب بھی خواتین کے ساتھ برا سلوک ہوتا ہے تو ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہوں، میرے لیے فیمینزم کا مطلب یہ ہے کہ اگر سیٹ پر آپ کے ساتھ کوئی ایسی عورت ہے جو نئی ہے اور انڈسٹری کو نہیں جانتی تو اس کی رہنمائی کروں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں