حمیرا ارشد

سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب بہت سے جعلی اکاؤنٹس فعال ہیں ‘ حمیرا ارشد

لاہور(عکس آن لائن)گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب بہت سے جعلی اکاؤنٹس فعال ہیں اور بد قسمتی سے ان کو بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کے پاس کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں ہے ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حمیرا ارشد نے کہا کہ اکثر جعلی اکاؤنٹس کی وجہ سے ذہنی اذیت کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔درخواست دینے کے باوجود منفی سر گرمیاں کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا گیا اور جب تک ایسے عناصر کو سخت ترین سزائیں نہیں ملیں گی اس طرح کے لوگ دیدہ دلیری سے ایسے ہی کام کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیک کئے گئے اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ایسے ایسے نازیبا پیغامات بھیجے جاتے ہیں جو ناقابل بیان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں