ماورہ حسین

سوشل میڈیا پر تنقید سے تنگ آکر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا، ماورہ حسین

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان سمیت بھارت میں اپنی جاندار اداکاری کا لوہا منوانے والی اداکارہ ماورہ حسین نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر کی جانیوالی بے جا تنقید سے تنگ آ کر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور سڈنی چلی گئی تھیں۔ایک انٹرویو کا ایک کِلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ابتدا میں کس طرح سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے تنگ آ کر ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔ماورہ حسین نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا ہماری زندگیوں میں شامل ہوگیا ہے .

لیکن سوشل میڈیا اکیلا کچھ نہیں ہے بلکہ اگر میں آج کام کرنا چھوڑ دوں تو میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا کوئی مطلب نہیں ہے۔انسٹاگرام پر 61 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی اداکارہ ماورہ حسین نے کہا کہ تقریباً 10 سال تک سوشل میڈیا استعمال کرنے کے بعد مجھے احساس ہوا ہے کہ زندگی سوشل میڈیا پر ختم نہیں ہوجاتی۔ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں یہ سب ہینڈل کرنا آگیا ہے لیکن شروع میں تنقید سننا بہت مشکل تھا۔

مجھے آج سے 5 سال پہلے اس بات کا احساس ہوا کہ آپ کے منہ سے نکلی ہوئی کوئی غلط بات، غلط نہیں ہوتی بلکہ گناہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر رہتے ہوئے آپ غلطی نہیں کرسکتے کیونکہ آپ کی یہی بات پکڑ کر آپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجاتا ہے۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے اتنی تنگ آگئی تھیں کہ انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرکے اور اداکاری چھوڑ کر باہر ملک جانے کا فیصلہ کرلیا تھا اور سڈنی چلی گئی تھیں۔ماورہ نے کہا کہ اب انہیں سمجھ آگیا ہے کہ سوشل میڈیا کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے، کن باتوں پر ردعمل ظاہر کرنا ہے اور کن باتوں پر نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں