لاہور (عکس آن لائن) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کیلئے مینجمنٹ سسٹم کیلئے اور محنت کشوں کیلئے ای کارڈ منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں محکمہ لیبر وزیراعظم عمران خان کے ویژن دو نہیں ایک پاکستان کو عملی شکل دیرہا ہے۔
ورکر کا تعلیم یافتہ بچہ نسل درنسل حکمراں خاندانوں کیخلاف علمِ بغاوت ہے جس سے مخالفین بری طرح خائف ہیں۔انہوںنے کہاکہ ورکرز ویلفیئر بل کی منظوری دی گئی، سوشل سیکیورٹی ہسپتالوںکیلئے مینجمنٹ سسٹم۔ ڈیرہ غازی خان، رحیم یارخان، سرگودھا اور قصور میں اسپتالوں کیلئے زمینیں، ورکرز کیلئے ای کارڈ کا منصوبہ، لیبر انسپکٹر کا انتظامیہ سے گٹھ جوڑ کاخاتمہ کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیتھ، میرج، اسکالرشپ گرانٹس میں اضافہ کیا گیا جس کے لیئے دوہزار تیرہ سے زیرالتوا گرانٹ کیسز کیلئے 9ارب جاری کیئے گئے۔
واجبات کی رقم کے حصول میں سالوں تک انتظار کی اذیت کا خاتمہ کیاگیا ہے۔ لیبر کالونیز میں ورکرز کو مالکانہ حقوق دینے کی جانب پیشرفت ہوئی ہے اور ورکرز کے بچوں کو بہترین اسکولز میں تعلیم دلوانے کے اقدامات کیئے گئے ہیں۔