سورج مکھی

سورج مکھی کے کاشتکارپھول کی پشت کارنگ سنہری مائل اور زردپتیاں خشک ہونے پر فوری برداشت کاآغازکردیں ،ترجمان محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ سورج مکھی کے کاشتکارپھول کی پشت کارنگ سنہری مائل اور زردپتیاں خشک ہونے پر فوری برداشت کاآغازکردیں تاکہ اس کی کوالٹی کومتاثر ہونے سے بچایاجاسکے کیونکہ پھول کی پشت کا رنگ سبز سے سنہری مائل ہوتا اس بات کی نشاندہی کرتاہے کہ فصل پک کر برداشت کے لئے تیار ہوچکی ہے۔

انہوں نے اے پی پیکوبتایا کہ کاشتکاروں کوچاہئیے کہ وہ درانتی سے فصل کوکاٹیں اور اسے کم ازکم دو سے تین دن تک دھوپ میں پھیلانے کے بعد اس کی گہائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کے بیج کو مناسب جگہ پر اچھی طرح خشک کرنے کے بعد گوداموں میں ذخیرہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں