سورج مکھی

سورج مکھی کے نمائشی پلاٹوں کی کاشت کے لیے درخواستیں 25جنوری تک وصول کی جائیں گی ، محکمہ زراعت پنجاب

راولپنڈی (عکس آن لائن):محکمہ زراعت پنجاب نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے سلسلہ میں تیلدار اجناس کے فروغ کے قومی منصوبہ کے تحت سورج مکھی کی فصل کے نمائشی پلاٹوں کی کاشت کے لیے 25جنوری تک درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔زرعی ترجمان نے بتایاکہ مکمل سکروٹنی کے بعد قرعہ اندازی 30 جنوری 2022 کو ہوگی۔قرعہ اندازی متعلقہ ڈویژن کے ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر میں ہوگی۔حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ایکڑ نمائشی پلاٹ کے اخراجات زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے فی ایکڑ ادا کیے جائیں گے اور اس پروگرام میں شامل کاشتکاروں کیلئے پلاٹ کے علاوہ تین ایکڑ مزید رقبہ سورج مکھی لازما کاشت کرناہوگی۔

کامیاب کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق نمائشی پلاٹ کاشت کرنے کا پابند ہوگا۔چھوٹے کاشتکار (مرد و خواتین) جن کا نہری رقبہ 5 ایکڑ سے زیادہ اور 12.5 ایکڑ سے کم ہو جبکہ بارانی علاقے میں رقبہ 25 ایکڑ سے کم ہو درخواست دینے کے اہل ہوں گے مشترکہ کھاتہ رکھنے والے زمیندار بھی درخواست جمع کراسکیں گے۔ درخواست فارم متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع اور زراعت آفیسر (توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں