فیصل آباد(عکس آن لائن)فیصل آبادمیں ایشاکی سب سے بڑی سوترمنڈی میں دھاگے کے ریٹ میں بھی10سے12فیصداضافہ ہوگیاجس کی وجہ سے40 فیصدکاروبارٹھنڈاپڑگیاجبکہ سائزنگ سیکٹراوردیگرانڈسٹری کے لئے استعمال ہونے والے کیمیکل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پولی تھن کاریٹ4ہزار190روپے سے بڑھ کر4ہزار457روپے فی بیگ ہوگیا چربی کی قیمت بھی107سے150روپے ہوگئی۔سائزنگ مالکان کاکہناہے کہ پہلے گیس اوربجلی کی قیمتوں میں اوراب سائزنگ کے لئے استعمال ہونے والے کیمیکل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کے بعدپیداواری لاگت بڑھ گئی ہے۔ حکومت کومہنگائی پرکنٹرول کرناچاہئے۔پیداواری لاگت ناقابل برداشت ہوگی توانڈسٹری کاچلنامشکل ہوگا۔
