وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر

سوات کے جنگلات میں آتشزدگی، وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا حکم

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) سوات کے جنگلات میں آتشزدگی کے پیش نظر وزیراعظم نے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سوات کے علاقے پتنئی میں آگ بجھانے کے لئے 2 ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کی درخواست پر وزیر اعظم کی فوری کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور ریسکیو 1122 مل کر تحصیل بابوزئی کے پتنئی مینگورہ علاقے میں آگ بجھا رہے ہیں۔ خشک موسم اور تیز ہوا کے سبب آگ کو مزید پھیلنے سے بچانے کے لئے ہیلی کاپٹرز مانگے گئے تھے۔ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کی ضلعی انتظامیہ اور معاون اداروں کی درخواست فوری منظور کرتے ہوئے آگ بجھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ آگ بجھانے کے لئے فضائی امداد فوری فراہم کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں