نیویارک(عکس آن لائن)نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگلے برس سوئیڈن اور فن لینڈ کی فوجی اتحاد میں شمولیت مکمل ہوجائے گی۔جرمن نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مکمل پراعتماد ہیں کہ یہ کام جلد ہوگا۔خیال رہے کہ نیٹو رکن ترکیہ کے اعتراضات پر سوئیڈن اور فن لینڈ کی درخواستیں کئی مہینے سے زیر التوا ہیں۔
دونوں ممالک تب تک نیٹو میں شامل نہیں ہوسکتے جب تک تمام 30 رکن ان کی درخواست کی منظوری نہ دے دیں۔نیٹو سیکریٹری جنرل سے سوال کیا گیا کہ کیا ایسا بہتر نہ ہوگا کہ فوجی اتحاد میں اکثریت کی رائے پر فیصلہ کیا جائے؟جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو چارٹر میں تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں ہے، اتحادیوں کے کئی معاملات پر اختلافات ہوتے ہیں۔