ڈاکو گرفتار

سنگین مقدمات میں ملوث غلام ربانی عرف وسیم گینگ کے چار ڈاکو گرفتار

ملتان (عکس آن لائن)ملتان پولیس نے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث غلام ربانی عرف وسیم گینگ کے چار ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ڈاکو ملتان ،مظفر گڑھ اور راولپنڈی پولیس کو قتل ،اقدام قتل اور راہزنی سمیت 35 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے،یہ ملزمان قتل ،ڈکیتی ،راہزنی اور دیگر 64 سنگین مقدمات میں سابقہ ریکارڈیافتہ بھی ہیں ۔

ملزمان میں غلام ربانی عرف وسیم ولد منظور حسین ،کاشف عرف ارشاد عرف شادا ولد رمضان ،عمر فاروق ولد محمد اکرم قوم انصاری یہ تینوں ڈاکو سمیجہ آباد ملتان کے رہائشی ہیں جبکہ غلام عباس عرف عباسا عرف گودا ولد وزیر بخش علی پور چوک مظفر گڑھ کا رہائشی ہے۔ اس گینگ کے دو گرفتار ملزمان غلام ربانی اور غلام عباس نے ایک سال قبل ٹیکسلا شہر کے صرافہ بازار کو گھیرے میں لے کر کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹا اور صرافہ بازار کے صدر ملک جمیل احمد کے بیٹے حافظ حارث کو قتل کر کے فرار ہوگئے تھے۔ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی کے دوران چھینا گیا موٹر سائیکل یاماہا ہیوی بائیک اور دوران واردات استعمال کیا جانے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں