سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ کا اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی اراضی پر قبضے ختم کرانے کا حکم

کراچی (عکس آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی اراضی پر قبضے سے متعلق درخواست پر ڈپٹی کمشنر کو 30 روز میں تمام قبضے ختم کرانے اور مقدمہ درج نہ کرنے پر پولیس حکام کو ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔سندھ ہائیکورٹ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اراضی پر قبضے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ کے ڈی اے اسکیم 33 سیکٹر 8 اے میں سوسائٹی کی اراضی ہے۔

قبضہ عناصر نے سوسائٹی کی اراضی پر قبضہ کرلیا ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود قبضہ گیروں کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی۔ عدالت نے ڈی آئی جی شرقی، ایس ایچ او تھانہ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے قبضہ کرنے والے کے خلاف براہ راست ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ہدایت کی ایس ایچ او سائیٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا درخواست گزار کا بیان قلمبند کریں۔

بیان کے مطابق قبضہ کرنے والوں کی خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو 30 روز میں تمام قبضے ختم کرانے اور مقدمہ درج نہ کرنے پر پولیس حکام کو ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی ملیر، مختیار کار کو عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں