سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ، این اے 240 میں ضمنی انتخابات فوری ملتوی کرنے کی استدعا مسترد

کراچی (نمائندہ عکس ) سندھ ہائی کورٹ نے این اے 240 میں ضمنی انتخابات فوری ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوارمحمد اختر نے اچانک انتخابی نشان تبدیل کرنے پرعدالت سے رجوع کیا جس پرعدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 29 جون کو جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق بھی دلائل طلب کرلیے تاہم عدالت نے این اے 240 میں ضمنی انتخابات فوری ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

جسٹس جنید غفار نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ تین دن بعد الیکشن ہے عدالت ایسے کیسے الیکشن روک سکتی ہے۔ آزاد امیدوا محمد اخترنے عدالت کے سامنے مقف بیان کیا کہ میرے ساتھ ظلم ہوا ہے۔ مجھے بچوں سمیت غیر قانونی طور پر حراست میں رکھ کرالیکشن کمیشن نے انتخابی نشان تبدیل کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ عدالت تاخیر سے آئے ہیں، اس طرح انتخابات نہیں روک سکتے۔ اگر آپ کو اعتراضات تھے تو پہلے عدالت سے رجوع کرنا چاہئے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں