سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ، ایف آئی اے سے لاپتہ شہریوں کی ٹریول ہسٹری طلب

کراچی(عکس آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے سے لاپتہ شہریوں کی ٹریول ہسٹری طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں درجنوں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس حکام کی کارکردگی پر اظہار برہمی کیا۔لاپتہ زبیر کے اہل خانہ نے عدالت کو بتایا کہ محمد زبیر کو 7 سال گزر گئے، مگر اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

10 جے آئی ٹی بنی مگر محمد زبیر بازیاب نہیں ہوسکا۔لاپتہ ریاست اللہ کے اہل خانہ نے عدالت کو بتایا کہ ریاست اللہ کی بھی 7 جے آئی ٹی بنی مگر وہ ہمیں واپس نہیں ملا۔ ہمارے پیارے کس حال میں ہے کہا ہے کچھ تو بتا دیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 7،7سال گزر جاتے ہیں، آپ لوگوں کو بازیاب نہیں کروا سکتے۔

7 سال سے آپ کو کونسے دھندوں میں لگے ہوئے ہیں؟ آپ کو لاپتہ افراد کی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس حکام سے پیش رفت رپورٹ، ایف آئی اے سے لاپتہ شہریوں کی ٹریول ہسٹری طلب کرتے ہوئے تمام افراد کو فوری بازیاب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں