کراچی(عکس آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے کرونامیں اوپی ڈیزکی بندش کے معقاملے پر وفاقی حکومت سے 6اپریل تک تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔
منگل کو کرونا کے دوران اسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہونے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے سخت ریمارکس دیئے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو ویکسین ملی ہے سب امداد میں ملی لیکن آپ کو ویکسین کوئی نہیں دے رہا، سب نے منع کر دیا۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل سے مکالمے میں کہا کہ کچھ نہیں کر رہے آپ لوگ سب سامنے ہے۔جسٹس امجد سہتو نے ریمارکس دیئے کہ بنگلہ دیش نے بھی ساڑھے 3 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگا دی اور ہماری وفاقی حکومت 10 لاکھ کی بات کر رہی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کو6 اپریل تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی