کراچی(کورٹ رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں پولیس نے لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے مہلت طلب کرلی۔ پولیس حکام نے کہا کہ لاپتا افرادکی بازیابی کے اقدامات کیے جارہے ہیں، مختلف وفاقی اداروں کو خطوط لکھے ہیں، جواب کا انتظار ہے۔ عدالت نے پولیس کو لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے 6 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چائنا میڈیا گروپ اور وزارت اطلاعات و نشریات اور پی ٹی وی کے مابین تعاون کی دو دستاویزات پر دستخط
- چینی صدر کا سی پیک کے “اپ گریڈڈ ورژن” کے لئے پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان
- دنیا بھر میں بین الاقوامی انسانی حقوق پر “امریکی طرز کی بالادستی” کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، چینی میڈ یا
- چین پر دباؤ اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی، چینی وزارت خارجہ
- چین نےغزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کا اعلان کر دیا