سندھ

سندھ کی جامعات کا کنٹرول ایچ ای سی کے حوالے

کراچی(عکس آن لائن)سندھ میں محکمہ بورڈ ز و جامعات کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ کی جامعات کا کنٹرول ہائیرایجوکیشن کمیشن کودیئے جانے فیصلہ کرلیا گیا ہے۔سندھ کی جامعات کو ہائیرایجوکیشن کمیشن کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کیمطابق سندھ کی جامعات اور بورڈز کیکنٹرول کیلئے نیا محکمہ بنایا جائیگا۔محکمہ بورڈز وجامعات کا نیا نام ٹیکنیکل ایجوکیشن و بورڈز رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلی سندھ سے منظوری کے بعد اس معاملے کو سندھ کابینہ سے بھی منظور کرایا جائے گا ٹیکنیکل ایجوکیشن و بورڈز کے محکمے کے لیے نیا سیکریٹری مقرر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں