اسلام آباد (نمائندہ عکس ) وزیراعظم شہبازشریف نے سندھ کے ثقافتی دن پرتمام سندھی بہن بھائیوں کو مبارکباد دی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہزارہا برس سےسندھ کی تہذیب نہ صرف اس خطے بلکہ انسانیت کی تہذیب میں اپنی تقافت سےخوبصورتی کا رنگ بھرتی آرہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج باب الاسلام سندھ کا تقافتی دن،پاکستان میں وفاق کی ایک اکائی کی خوبصورتی اجاگر کرنے کا دن ہے.
میں تمام سندھی بھائیوں اور بہنوں کو اس دن پر بے حد مبارکباد پیش کرتا ہوں۔واضح رہے کہ اتوار کو سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن منایا گیا ، صوبہ سندھ میں ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو “ثقافتی دن ” کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس موقع پر خصوصی تقاریب کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔