سندھ

سندھ میں 3 اپریل تک سرکاری دفاتر بندکرنے کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(عکس آن لائن ) سندھ میں 3 اپریل تک سرکاری دفاتر بندکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔چیف سیکریٹری سندھ نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے سرکاری دفاتر کی بندش کا اعلامیہ جاری کیا ہے، اعلامیے کے مطابق جمعرات سے 3اپریل تک 25 سرکاری محکمے اور ان کے ذیلی دفاتر بند رہیں گے،

خود مختار کارپوریشنز،ادارے اور لوکل کونسلز میں بھی تعطیل ہوگی۔محکمہ صحت، داخلہ،خزانہ بلدیات، خوراک ، منصوبہ بندی و ترقیات میں سرکاری تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، محکمہ جیل خانہ جات کے دفاتر بھی کھلے رہیں گے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام محکموں کے انتظامی سربراہان اور سینئر افسران آن کال رہنے کے پابند ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں