اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جمہوری اصولوں کی کم از کم پاسداری بھی اگر کسی صوبے میں نہیں تو وہ سندہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جمہوریت کا ورد پیپلزپارٹی سے 24 گھنٹے سن لیں لیکن جمہوری اصولوں کی کم از کم پاسداری بھی اگرکسی صوبے میں نہیں تو وہ سندہ ہے جہاں زرداری خاندان کی آمریت نافذ ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی پرقبضے کے بعد اب اپوزیشن لیڈر کو بجٹ پر تقریر کرنے سے بھی روک دیا گیا یہ زرداری جمہوریت کا نیا رنگ ہے۔