حلیم عادل شیخ

سندھ میں جنگل کا قانون ہے، دس دس شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکوں کو کوئی گرفتار کرنے والا نہیں،پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ

کراچی (عکس آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں جنگل کا قانون ہے، دس دس شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکوں کو کوئی گرفتار کرنے والا نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کو سیاسی دہشتگرد بنا دیا گیا ہے، ہم عدالتوں اور انصاف پر یقین رکھتے ہیں، سندھ میں درجنوں لوگ ڈاکووں نے قتل کردیئے، آئی جی سندھ چھپ کر کہیں بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں لوگ بھوکے مررہے ہیں، بلاول ہاوس کی بھینسیں پیڑے کھارہی ہیں، بلاول صاحب کرپشن پر بات کرتے ہیں تو ہنسی آتی ہے، بلاول صاحب آپ کی اپنی حکومت ناک تک کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں