سندھ ہائیکورٹ

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کیخلاف درخواست پرفریقین سے جواب طلب

کراچی (کورٹ رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کیخلاف تحریک انصاف ک درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے خلاف تحریک انصاف کے رہنماوں حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی و دیگر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل تحریک انصاف نے دلائل میں کہا کہ ہفتے کے روز نوٹس جاری کرنے سے متعلق اطلاع ملی۔

متعلقہ اداروں کو نوٹس کی تعمیل کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن ،سندھ حکومت، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکریٹری سندھ اسمبلی اور دیگر کو ازسرنو نوٹس جاری کرتے ہوئے تیرہ مئی کو فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ ایڈووکیٹ علی پلھ نے عدالت سے کہا کہ سپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کو بلدیاتی ادارے بااختیاربنانے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم پر بلدیاتی آرڈیننس میں ترمیم کے لیے کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔

وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کمیشن مشاورت کے بغیر ہی انتخابی شیڈول جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے بھی بلدیاتی انتخابات سے متعلق نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔ تحریک انصاف کی درخواست میں موقف پیش کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 13 اپریل کو جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن غیر قانونی غیرآئینی ہے۔ وکیل تحریک انصاف نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ کے یکم فروری 2022 کے فیصلے کے مطابق بلدیاتی قانون میں ترمیم کا حکم دیا جائے۔

تحریک انصاف کے رہنماں نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کا جاری کردہ شیڈول معطل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے سندھ کے چار ڈویژن میں 28 اپریل کو بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں