کراچی (عکس آن لائن)سندھ میں بگڑتی ہوئی امن امان کی صورتحال پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے کچے کے بعد کراچی میں بھی خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے گزشتہ تین ماہ میں 80 سے زائد شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں بڑا اضافہ ہوا ہے، حلیم عادل شیخ نے کہا ایک سازش کے تحت کراچی کا امن تباھ کیا جارہا ہے کراچی میں سیاسی چور،ڈکیٹ پھر سے سرگرم ہوچکے ہیں پولیس لا اینڈ آرڈر کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا شہریوں کو اغوا کر کے تاوان کے لئے کچے کے علاقوں میں لایا جاتا ہے جہاں پر ان کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جاتی ہیں کشمور، کندھکوٹ سمیت دیگر علاقے نو گو ایریا بن چکے ہیں، ڈاکو سرے عام وڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر رہے ہیں، چند ڈاکوئوں کی وجہ سے پورے سندھ میں صورتحال خراب ہوگئی ہے، فوری طور پر شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔