کراچی(عکس آن لائن) میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت سے کے ایم سی کے لیے خصوصی گرانٹ کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کے ایم سی میں معاشی بحران پر میئر کراچی وسیم اختر نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھا ہے جس میں ریٹائر ملازمین کی پنشن ادائیگی کے لیے خصوصی گرانٹ کی درخواست کی گئی ہے۔وسیم اختر نے چیف سیکریٹری سندھ کو 2015 سے تاحال ریٹائر پنشن سے محروم ملازمین کی سمری ارسال کی ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کے ایم سی کو فنڈ اورگرانٹس دی جائیں،پنشن کی مد میں 3 ارب 43 کروڑ کی ادائیگی کرنی ہے۔وسیم اخترنے کہا کہ حکومت کے ایم سی کے معاشی بحران کے مدنظر خصوصی گرانٹ فراہم کرے،کرونا کے باعث ریٹائر ملازمین مشکلات کا شکار ہیں۔