کراچی(عکس آن لائن) سندھ حکومت نے وفاق سے دو ہفتے کے لئے بین لاصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش کردی۔جمعہ کو وزیر اعلی ہائوس میں کورنا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں برطانیہ سے آنے والے افراد کا گزشتہ ایک ماہ کا ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔اجلاس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم لاک ڈائون نہیں بلکہ دو ہفتوں کے لئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہتے ہیں، بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہونے سے تیسری کورنا لہر رک سکتی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم تنہا بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ بند نہیں کرسکتے، یہ فیصلہ قومی سطح پر ہونا چاہیے، وفاق سے درخواست کرتے ہیں کہ دو ہفتے کے لئے بین لاصوبائی ٹرانسپورٹ بند کی جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی بینکوں اور انٹرپرائزز کےدرمیان قرض کے معاہدوں کی کل مالیت تقریباً 400 بلین یوآن ہو گئی
- آبنائے تائیوان میں امن کے تحفظ کی کلید ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونا ہے ،چینی وزارت خارجہ
- عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے لیےتعمیری کردار ادا کرنا ہے،چین
- چین کی جانب سے زمین کے انحطاط سے نمٹنے میں کامیابی
- چین کے سیوےگاؤچنگ- دو 03 اور 04 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ