ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار سنجے دت نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کورونا ویکسین لگوالی۔سنجے دت نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ بھارت کے ایک ویکسینیشن سینٹر میں کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں۔بالی ووڈ اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘اْنہوں نے کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگوالی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ‘وہ ڈاکٹر اور اْن کی پوری ٹیم کا اْن کی لاجواب خدمات کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔سنجے دت نے مزید کہا کہ ‘اْنہیں یہاں کے تمام ڈاکٹرز اور اسٹاف نے بے انتہا عزت اور پیار دیا جس کے لیے وہ سب کے مشکور ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کی ماضی کی صف اول اداکارہ اور بی جے پی (بھارتی جنتیا پارٹی) کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی نے بھی کورونا ویکسین لگوائی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال سنجے دت کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے سنجے دت نے علاج کے لیے امریکا جانے کا فیصلہ کیا تھا اور طبی بنیادوں پر 5 سال کے لیے امریکا کا ویزا حاصل کرلیا بعدازاں انہوں نے اپنا علاج ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں شروع کروالیا تھا۔