سمیع خان

سمیع خان ، فیضان شیخ اور حاجرہ یامین کی اداکاری کے معترف

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان نے کہا ہے کہ نظر انداز ہونے والے اداکاروں کا تذکرہ کرنا چاہیے تا کہ انہیں سپورٹ مل سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار سمیع خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور انڈسٹری میں موجود اپنے دیگر ساتھیوں بارے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔سمیع خان نے انڈسٹری میں نظر انداز ہونے والے انتہائی محنتی پاکستانی اداکاروں کے بارے میں بات کی جو اداکاری پر اچھی کمان رکھتے ہیں لیکن انہیں کم مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ بہت سے پاکستانی اداکار ایسے ہیں جو انڈر ریٹیڈ اداکاروں کی فہرست میں آتے ہیں، دو اداکاروں کا میں ذکر کرنا چاہوں گا جو واقعی اچھا کام کر رہے ہیں، ایک فیضان شیخ ہیں جو شاندار اداکار ہے اور ڈراموں اور فلموں میں بہترین اداکاری کر چکا ہے اور دوسرا پارس مسرور ہے، خواتین میں ہاجرہ یامین کو نظر انداز کیا گیا ہے ، وہ حیرت انگیز اداکارہ ہیں میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے۔اوور ریٹیڈ اداکاروں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ انڈر ریٹیڈ اداکاروں کا تذکرہ اس لیے کرتے ہیں کہ انہیں سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن وہ اوور ریٹیڈ اداکاروں کا نام نہیں لیتے کیونکہ اگر ان کی شہرت ہے تو اللہ کی طرف سے ہے اور اس کا احترام کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں