لاہور( عکس آن لائن )موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملک میں سموگ پر قابوپانے اور آلودگی سے پاک ماحول کے فروغ کے لئے جامع اقدامات کئے جارہے ہیں،اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان کو ٹیکنالوجی کے استعمال سے اینٹیں بنانے کی تربیت دی جائے گی۔
سرکاری ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بھٹہ مالکان کو آسان شرائط پر قرضے دئیے جائیں گے تاکہ انہیں نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے میں مدد دی جاسکے۔ وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر اہم شہروں میں بڑے پیمانے پر درخت کاٹنے اور خلاف ضابطہ ترقیاتی سرگرمیوں کی وجہ سے ماحول متاثر ہوا ہے۔ملک میں آلودگی کی بنیادی وجہ گاڑیوں سے دھوئیں کا اخراج ہے اور اسے کم کرنے کےلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبے اور دیگر گاڑیوں میں یورو فور پٹرول اختیار کرنے سے دھوئیں کا اخراج کم کرنے میں مدد ملے گی۔