لیلیٰ

سمجھ نہیں آتی مصروفیت کے اس دور میں بھی لوگ برائیاں کرنے کیلئے کیسے وقت نکال لیتے ہیں، لیلیٰ

لاہور( عکس آن لائن) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ دوسروں میں خامیاں نکالنے اور ان کی برائیاں کرنے کے بجائے میں اپنا احتساب کرتی ہوں، دوسروں کی عزت کرتی ہوں اور ان سے بھی اسی کی توقع رکھتی ہوں ۔

ایک انٹر ویو میںاداکارہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ مصروفیت کے اس دور میں بھی لوگ دوسروں کی برائیاں کرنے کے لئے کیسے وقت نکال لیتے ہیں۔ پیٹھ پیچھے کسی کی برائی کرنا کوئی اچھا کام نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی زبوںحالی ہمارے آپس کے اختلافات کا نتیجہ ہیں لیکن بد قسمتی سے آج بھی لوگ ایسے معاملات سے دوری اختیار کرنے کے لئے تیار نہیں۔

لیلیٰ نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ساتھی فنکاروں سے پیار اور محبت سے رہوں لیکن اگر مجھ پر بے بنیاد تنقید کرے گا تو میں اس تنقید کا منہ توڑ جواب دینے کا حق رکھتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں