سمبڑیال

سمبڑیال:جلسے سے مسلط ہونے والانااہل حکمران جلسے سے ہی جائے گا، شبینہ زکریا بٹ

سمبڑیال(نمائندہ عکس آن لائن)خاتون مسلم لیگی رہنماو سابق رکن پنجاب اسمبلی شبینہ زکریا بٹ نے کہا ہے کہ ایک جلسے سے مسلط ہونے والانااہل حکمران جلسے سے ہی جائے گا ہمارے قائد اورسابق وزیراعظم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے روح رواں میاں نواز شریف کی شیر دل بیٹی مریم نواز اپنے باپ اورقوم کے حقیقی لیڈر کا بیانیہ لے کر نکلی ہے توپوری قوم مریم نواز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے میں بھی ایک بڑا قافلہ لے کر سمبڑیال سے13دسمبر کے جلسہ میں ایک بنتی تاریخ میں شرکت کے لیے نکلوں گی اورفرزند سیالکوٹ اوراپنے مقامی لیڈر خواجہ محمد آصف کی قیادت میں روانہ ہونے والے ایک عظیم الشان تاریخی مثالی اورفقید المثال عوامی قافلہ نہیں عوامی سمندر کے ہمراہ لاہور جائیں گے اور”خان سرکار “کے اقتدار کے پاﺅں اکھاڑ دیں گے 13دسمبرکاجلسہ نہیں عوامی ریفرنڈم ہوگا انشاءاللہ لاہور کم پڑ جائے گا

لہذا پورا پنجاب ہی جلسہ گاہ بن جائے گا ان خیالات کااظہارانہوںنے 13دسمبرکے جلسہ کے حوالے سے رابطہ مہم چلاتے ہوئے خواتین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ اگر13دسمبرکے عوامی سمندر سے بہہ جانے میں ”خان سرکار“بچ گئی تو اسلام آباد تک ان جعلی تبدیلی اورنئے پاکستان کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے والوں کا پیچھا کریں گے پی ڈی ایم کی تحریک ”خان سرکار“ کو گھر بھیجنے تک نہیں رکے گی

عوام کی اس نااہل ناکام جعلی سلیکٹیڈ حکومت مطلب ”خان سرکار“سے جان چھڑا کر رہیں گے جنوری کامہینہ تبدیلی کا مہینہ ہے عمران خان اقتدا ر سے نکل جائے گا عوام کی حکومت عوام کی پسندیدہ قیادت ہی اقتدار میں آئے گی ۔شبینہ زکریا نے مزید کہا کہ لاہور کا جلسہ ملک کی 72سالہ تاریخ کے جلسوں کا ریکارڈ توڑ دے گا ”خان سرکار“کا گھر جانا ٹھہر چکا ہمارے قائد کی شیر دل بیٹی بڑی جرات ،حوصلے اورعزم والی خاتون لیڈر ہے جو قوم کی آواز اورباپ کی جانشین بن کر ”خان سرکار “ سے متھہ لگارہی ہے صرف عوام کے لیے اور”ووٹ کو عزت دو“ کے نعرے کو حقیقت بنانے کے لیے میدان میں آئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں