سمارٹ فونز

سمارٹ فونز کی درآمد پر عائد ٹیکسز میں خاطر خواہ کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن)سمارٹ فونز کی درآمد پر عائد ٹیکسز میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعلامیہ کے مطابق حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان اقدام کے مطابق 15 ہزار یا اس سے کم مالیت کے سمارٹ فونز کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی شرح پر خاطر خواہ کمی کی گئی ہے ۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ حکومت کو اس امر کاادراک ہے کہ لوکل صنعتکارکے لئے بھی مارکیٹ میں حالات سازگار اور موافق ہونے چاہئے ۔

اعلامیہ میں کہاگیاکہ حکومت سمارٹ فونز کی مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق مشیر تجارت کی زیرنگرانی تشکیل کردہ کمیٹی کام کر رہی ہے ۔اعلامیہ کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں گی جو حتمی فیصلہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں