سنگ بنیاد کی تختیاں

سلیکٹڈ حکمران اپنی نا اہلیوں اور ناکامیوں کوچھپانے کیلئے نواز شریف کے سنگ بنیاد کی تختیاں ہٹا کر افتتاح کرنے لگے ہیں

شیخوپورہ(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی چوہدری برجیس طاہرنے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمران اپنی نا اہلیوں اور ناکامیوں کوچھپانے کے لیے میاں محمد نواز شریف کے سنگ بنیاد کی تختیاں ہٹا کر افتتاح کرنے لگے ہیں ،کرتارپور راہ داری بھی سارا منصوبہ میاں محمدنوازشریف کی کوششوں کا نتیجہ ہے ،

کبھی فوادچوہدری کہتے ہیں کس نے کہاایک کروڑنوکریاں دےگے ہم نے مزاق میں کہا تھا اورکبھی مراد سعید کہتے ہیں کہ ہم نوجوانوں کونوکریاں دے رہے ہیں یہ سب کرنے سے سلیکٹڈ حکومت پاکستان کی عوام کوبےوقوف نہیں بناسکتی کیونکہ پاکستان کی عوام کوعلم ہوگیا ہے سلیکٹڈ حکومت یوٹرن لینے میں ماسٹر اورسلیکٹد حکومت اپنے جھوٹ کے بوجھ تلے دفن ہونے جا رہے ہیں،پاکستان کو قرضوں کے عالمی شکنجے میں پھنسا کر چین کی بانسری بجانے والے حادثاتی حکمرانوں کی گھر واپسی کا وقت قریب آن پہنچا ہے،برجیس طاہر نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کی ضمانت پر رہائی اور گھر واپسی پاکستان مسلم لیگ (ن)کے کروڑوں کارکنوں کے لئے اطمینان کا باعث بنی ہے لیکن پاکستان کے عوام اور قائد کے چاہنے والوں کا مکمل اطمینان اس دن ہوگا جب قائد نواز شریف،محترمہ مریم نواز شریف سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت جھوٹے اور انتقامی مقدمات سے ہمیشہ کے لئے سرخرو ہوگی.

قائد نواز شریف کی صحت کے گھمبیر معاملات نے سندھ سے خیبر تک مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کو غمزدہ کردیا ہے قوم سے اپیل ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت رکھنے والی ریاست بنانے والے میاں محمد نواز شریف کی مکمل صحتیابی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعاں کا احتمام کریی برجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے قیادت کے ساتھ لازوال عہد وفا کی وجہ سے نا اہل حکمرانوں سے بہت جلد جان چھوٹنے والی ہے،قوم مریم نواز شریف کو ملک کی وزیر اعظم بنانے کے لئے نئے انتخابات کے لئے تیار رہے.

قائد نواز شریف کی صحتیابی کے لئے بائیس کروڑو پاکستانیوں کی دعائیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان اور میاں محمد نواز شریف لازم و ملزوم ہیں. پاکستان کی معیشت، صنعت اور تجارت کو نئے سرے سے مستحکم کرنے اور عام پاکستانی شہری کو مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کی لعنت سے نجات دلانے کے لئے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ ہر پاکستانی شہری بہت جلد منعقد ہونے والے قومی انتخابات میں کسی بھی لسانی، علاقائی، مذہبی تفریق کے بغیر قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھیوں کو بھرپور کامیابی کے لئے ووٹ دے اور آنے والی نسلوں کے لئے مستحکم ترقی یافتہ اور محفوظ پاکستان یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں