لاہور(عکس آن لائن)منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز سمیت دیگر کے خلاف سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث 11فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ایف آئی اے سپیشل کورٹ سینٹرل لاہور میں سلیمان شہباز سمیت دیگر کے خلاف 16 ارب کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔
سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کرائی۔فاضل جج کی رخصت کے باعث کیس کی کارروائی 11 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔