لاہور( عکس آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو اچھا اور اپ رائٹ آدمی قرار دے دیا۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرسلیمان شہباز نے مختصر گفتگو کی۔صحافی نے سلیمان شہبازسے سوال کیاکہ محسن نقوی کے نگراں وزیراعلی بننے پرکیا کہیں گے؟۔سلیمان شہباز نے کہا کہ محسن نقوی بہت اچھے اور اپ رائٹ آدمی ہیں۔
